لبنان

لبنان کے شمال میں میں دہشت گردوں کی کاروائی کاانکشاف

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}لبنان کے شمال میں واقع شہرطرابلس کے جنوب کےعلاقے التبانۃ اورالمیناء میں موجوداہم عسکری مقامات کودہشت گردداعش کی طرف سےنشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
الحدث نیوزرپورٹ کے مطابق دہشت گردتنظیم داعش کے ایک ذیلی تنظیم”کتائب عبداللہ عزام”کی طرف سے طرابلس میں موجود2جیلوں رومیۃ اورالریحانیۃ پرحملے کامنصوبہ سامنے آیاہے اس لئے کہ ان دونوں جیلوں میں اہم دہشت گردقیدہیں،السفیراخبار کاکہناکے مطابق حال ہی میں لبنانی فورس نے ایک اہم دہشت گرد ابوعباس کوبھی اسی جیل میں گرفتارکیاہواہےجوداعش کی طرف سے لبنان کے مختلف علاقوں میں خودکش دھماکہ کرنے والے افرادتیارکرتاتھا،جسےدہشت گردچھڑانے کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button