ایران

داعش کو حکومت اسلامی کہنا امریکی سازش ہے ، آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی

ایران کے ایک مذہبی رہنما اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصرمکارم شیرازی نے داعش دہشتگرد گروہ کو حکومت اسلامی کا نام دیئے جانے کو امریکی سازش قرار دیا ہے۔
آیت اللہ ناصرمکارم شیرازي نے عراقی اور شامی شہریوں پر داعش کے مظالم اور غیرانسانی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ داعش نہ تو حکومت ہے اور نہ ہی اسلامی ؛ جبکہ امریکی، حکومت اسلامی داعش کہنے پر تاکیدکرتے ہيں تاکہ اسلام کو ایک پرتشدد دین بتا سکیں۔
ایران کے اس مرجع تقلید نے عالم اسلام کے درمیان وحدت کو، قم میں ابھی حال ہی میں تکفیریت کے خلاف منعقدہ کانفرنس کے انعقاد کے اثرات میں سےقراردیا اور کہا کہ یہ کانفرنس جس میں اسی سے زيادہ ملکوں نے شرکت کی، دنیا پر ثابت ہوگيا کہ مسلمان ، دہشتگردی کے مخالف اور امن کے حامی ہيں ۔ اور ہم نے دشمنوں کاجھوٹ برملا کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button