مشرق وسطی

شام میں تین ماہ میں داعش کے1000دہشت گردہلاک

شیعت نیوز(مانٹرنگ ڈسیک)شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی ’’آبزرویٹری‘‘ نے ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران عالمی اتحادی فوج کے شام میں جاری حملوں میں نام نہاد دولت اسلامی دہشت گرد ‘داعش’ کے 1000دہشت گردہلاک ہو گئے ہیں۔
العربیۃ نیوز رپورٹ کے مطابق آبزویٹری کی رپورٹ کے مطابق انہیں پچھلے3ماہ کے دوران شام میں اتحادی طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے 1171 شواہد ملے ہیں۔ ان شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا کی قیادت میں ‘داعش’ کے خلاف جاری فضائی آپریشن میں شام میں ایک ہزار 46 داعشی دہشت گردہلاک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں بیشتر کا تعلق دوسرے ملکوں سے ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button