متعدد طالبان داعش میں شامل ہوگئے ہیں،رحمان ملک

19 دسمبر, 2014 00:00

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہےکہ متعدد طالبان داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔ دہشت گردی میں ملوث افراد کے لئے کسی طوررحم نہیں ہوگا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بہادری سے کام لیا اورپیپلزپارٹی نے مالاکنڈ اورسوات میں اپریشن کیا۔انہوں نے کہاکہ میرے سواکسی نےطالبان کوظالمان نہیں کہا۔انہوں نےکہاکہ کالعدم تنظیموں کے نوگوایریاز میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کوآنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں جب ان سےلوگوں کومانگتے ہیں تووہ نہیں دیتے۔

3:16 صبح جولائی 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔