دنیا

داعش امریکہ کے خطرہ، نابودی ضروری ہے:اوباما

امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ عالمی اتحاد چاہتا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کو نابود کردے۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست نیو جرسی میں ایک فوجی چھاؤنی میں فوجی افسروں سے خطاب میں کہا کہ واشنگٹن، دہشتگرد گروہ داعش کی مکمل نابودی کا خواہاں ہے، کیونکہ یہ گروہ امریکہ کے لئے ٹھوس خطرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔
اوباما نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی قیادت میں یہ عالمی اتحاد، داعش کے لئے کوئی محفوظ مقام باقی نہیں چھوڑے گا، کہا کہ یہ عالمی اتحاد دہشتگرد گروہ داعش کو کمزور نہیں، بلکہ اس گروہ کی مکمل نابودی کے درپے ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما ایسی حالت میں داعش کی نابودی کی بات کررہے ہیں کہ خود، شام میں مارچ 2011 میں شروع ہونے والے بحران میں دہشتگردوں کے اصلی ترین حامی اور مدد گار شمار ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button