لبنان

امریکہ نے لبنانی فوج کودہشت گردی کےخلاف جنگ میں حزب اللہ کے ساتھ تعاون کرنے سےمنع کیاہے

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} واشنگٹن نے لبنانی فوج کوحزب اللہ کے ساتھ دہشت گردوں سے نمٹنے میں تعاون کرنے سے منع کیاہے، اور یہ دھمکی دی ہے کہ اگروہ باز نہ آئے تولبنانی فوج کوامریکی امدادبندکی جاسکتی ہے۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیردفاع کے مشرق وسطیٰ میں سیاسی معاون مائتھ سبینس نے گزشتہ دنوں اپنے دورہ لبنان میں لبنانی فوج کے سربراہ عمادجان قھوجی کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ وہ فوری طورسے حزب اللہ کے ساتھ اپناتعاون روک دے جووہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کررہی ہے ورنہ امریکہ آئندہ اسے کسی بھی قسم کی مددنہیں کرے گا۔
خیال رہے اس وقت امریکہ کی طرف سے لبنانی فوج کویہ دھمکی بڑی تشویشناک ہے کہ جہاں ایک طرف سرزمین لبنان چاروں اطراف سے دہشت گردوں کے نرغے میں ہے،دوسری جانب حزب اللہ ہی وہ واحد جماعت ہےجواپنی قومی فوج کے ساتھ ہرمیدان میں تعاون کرہی ہے اورقربانیاں پیش کررہی ہے،اس کی مثال جرودعرسال میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button