پاکستان

ملک میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑانہیں،حسین مسعودی

جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا ہےکہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں اور یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان متحد اور پر امن ہیں
لیکن شرپسند ٹولہ ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی نہ کی تو ملک کو مزید نقصان پہنچے گا۔فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور کوشش ہے کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے ۔اس موقع پر شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماء علامہ مرزا یوسف حسین،اظہر حسین نقوی ،متحدہ قومی موومنٹ کی علماء کمیٹی کے مفتی شمیم خان،پاک حیدری اسکاؤٹس کے حسن مہدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button