ایران

ترکی اپنی علاقائی پالیسی میں تبدیلی لائے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور

ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے علاقے کی تبدیلیوں کے سلسلے ميں ترکی کی پالیسی میں تبدیلی کو ضروری قرار دیا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے آج اخبار جمہوری اسلامی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ترکی کی حکومت ، عالمی اور علاقائی مطالبات اور خواہشات کے برخلاف عمل کررہی ہے اس لئے اسے اپنے موقف ميں تبدیلی لانا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے اقدامات، علاقے میں عدم استحکام کا سبب بنے ہیں اور اس مسئلے سے ترکی بھی متاثر ہورہا ہے اور ترکی کو یہ جان لینا چاہئے کہ داعش کواستعمال کرنے سے اسے اپنے مقاصد تک رسائی حاصل نہيں ہوسکتی ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور ترکی کے روابط فروغ پارہے ہیں لیکن اس قسم کے مسائل سے دونوں ملکوں کے تعلقات اثرانداز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے تعلقات اپنے مشرقی پڑوسی ملکوں افغانستان اور پاکستان کے ساتھ بھی فروغ پارہے ہیں ۔ ابراہیم رحیم پور نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنیوا معاہدے، اور بعض پابندیاں التواء میں ڈالے جانے کے بعد سے ہندوستان نے اپنے وعدوں پر بخوبی عمل کیا ہے اور اس وقت ایران اور ہندوستان کے درمیان بینکنگ اور پیسے کے مسائل بخوبی انجام پارہے ہیں اور ہندوستان اپنی قسطیں ادا کررہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button