دنیا

سعودی عرب یمن کے لئے دوبارہ امداد شروع کرے امریکی صدر

امریکی صدر نے یمن کے لئے سعودی عرب کی مالی امداد دوبارہ شروع کرنےکا مطالبہ کیا ہے ۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اور سعودی عرب کے وزیر داخلہ محمد بن نائف کے درمیان کل واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے یمن میں امن واستحکام کے قیام اور حکومت کی منتقلی کے مرحلے کی تکمیل کے لئے صدر عبد ربہ منصور ہادی کے اقدامات کی حمایت کی راہوں کا جائزہ لیا۔اوباما نے اس ملاقات میں یمن میں امن و استحکام کے لئے حکومت یمن کو سعوی عرب کی دوبارہ امداد شروع کئےجانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ اس رپورٹ کےمطابق حکومت یمن کے ایک سینئر عہدیدارنے اس سے قبل روئٹرز کو بتایا تھا کہ سعودی حکام نے اپنی مالی امداد دوبارہ شروع کرنے کو، ماہ ستمبر میں ہونے والے سمجھوتے کی رو سے، حوثیوں کو دارالحکومت سے نکالے جانے سے، مشروط کیا ہے ۔سعودی عرب کے منصوبے کی بنیاد پر یمن شمالی اور جنوبی دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button