پاکستان

روالپنڈی :چہلم کے جلوس میں‌دہشتگردی کا خطرہ , قبل از وقت مارکیٹیں بند کرکے سرچنگ کرنے کا فیصلہ

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ چہلم کے جلوس کے موقع پردہشتگردی کے خطرات موجود ہیں ، قبل از وقت بازار مارکیٹیں بند کر کے سرچنگ کی جائے گی ۔ وال چاکنگ روکنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے ، جو تجاوز کر کے گا اسکے خلاف قانون حرکت میں آئے گا سکیورٹی سخت ہو گی علماء اور امن کمیٹی کے تعاون سے قیام امن کرینگے اس امر کا اظہار انہوں نے ڈی سی او ساجد ظفر ڈال کے ہمراہ چہلم کے جلوس کی سکیورٹی کے انتظا ما ت کے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی ،علمائے کرام،انجمن تاجرا ن ضلع راولپنڈی کے ساتھ پولیس لائن میں ہو نے والے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس میں پولیس حکام کے علاوہ پیر سید چراغ الدین شاہ ، شیخ حفیظ الرحمن ،شاہد غفور پراچہ،مولانا شفیق اللہ سیفی ،مولانا قاضی عبد الرشید،حافظ اقبال رضوی ،ناصر عباس زیدی،اظہار حسین بخاری و دیگر علمائے کرام و ممبران امن کمیٹی ،ممبران انجمن تاجران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔علمائے کرام و ممبران امن کمیٹی و ممبران تاجران کمیٹی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام علمائے کرام چہلم کے دوران محبت اور امن و امان کا پیغام دیں۔علمائے کرام و ممبران کمیٹی ہمیشہ کی طرح امن و امان کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور ہر سطح پر تعاو ن کے لیے تیار ہیں ۔سی پی اوراولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑنے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علماء پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر نے کے لیے تیار ہیں اور جس طرح عاشورہ کے موقع پر تمام نے مل کر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا اسی طرح چہلم پر بھی تعاون کریں گے امن و امان قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔چہلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سی پی او نے بتایا کہ مخصوص خطرات موجود ہیں جب اتنے سنجیدہ خطرات آجاتے ہیں تو پھر مجبوراً وقت سے پہلے مارکیٹس اور سڑکیں بند کرنا پڑتی ہیں وہ اس لیے کہ سپیشل برانچ اور دیگر ایجنسیوں نے سرچنگ کرنی ہوتی ہے اور جلوس کے راستے کو کلیئر کرنا ہوتا ہے ۔ چہلم

متعلقہ مضامین

Back to top button