پاکستان
خیرپور:وزیر علیٰ سندھ قائم علی شاہ کے شہر میں تکفیری تنظیم داعش کے پمفلٹس کی تقسیم
خیرپور پیپلز پارٹی کے گڑھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے شہر میں غیر ملکی تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے پمفلٹس تقسیم کیے گئے ہیں، یہ پمفلٹس گھر وں
اور ضلعی انتظامیہ کو بھی پہنچائے گئے ہیں، پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم اسلامی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں ، کسی بھی غیر اسلامی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر اس میں کوئی ادارہ رکاوٹ بنے گا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے، پمفلٹس میں لکھا ہے کہ ڈی سی اور ایس ایس پی بھی ہماری نظروں میں ہیں ، ہمارے ایجنٹ پورے شہر میں پھیلے ہوئے ہیں جو سب پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔