پاکستان

چہلم امام حسین ؑ پر سیکیورٹی سخت کی جائے، مولانا حسین مسعودی

جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ چہلم امام حسین ؑ سے قبل دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑا جائے اور چہلم پر ہونیوالی مجالس اور مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے ،فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹاؤن میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اب مظالم کی حد ہوچکی ہے ،سندھ حکومت ملت جعفریہ کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ،سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں شیعان حیدر کرار کے خلاف پر تشدد واقعات اور مجرموں کی سرپرستی قابل مذمت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ پر امن قوم ہے اور ہم نے ہمیشہ اتحاد اور وحدت اور یکجہتی کی بات کی لیکن ہمارے ساتھ ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی کہا کہ وہ پر امن جدوجہد کے ذریعے یہاں سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت معاونت کریں۔اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی ،مولانا رجب علی بنگش مولانا عمران مہدی علامہ علی غنی ،موسیٰ عابدی ،وجیہہ الحسن ،علامہ علی کرار اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button