لبنان

دشمن کے ساتھ مقابلہ کے لئے ہمیشہ تیارہیں۔ سیدحسن نصراللہ

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}لبنان میں گزشتہ روزحزب اللہ کے ایک شہید حسان اللقیس کے برسی کے موقع پرحزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سیدحسن نصراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہید حسان نے کی شہادت نے ہمیں ایک طرف شیخ راغب اورسیدعباس موسوی کے غم فراق کوتازہ کیا تودوسری جانب شہیدالحاج عمادمغنیۃ کی جدائی کی تکلیف کودہرایا۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق سیدحسن نصراللہ نے اس بات پرزوردیتے ہوئےکہا شہیدحسان کی شہادت سے ہمارے حوصلے کمزورنہیں ہونگے،اس حوالے سےہمارے دوست اوردشمن اچھی طرف اس بات کوسمجھئے ہمارے اور غاصب اسرائیل کے درمیان حساب وکتاب واضح ہے جوکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لہٰذا ہمارے کسی شہید کے خون رائیگاں ہرگزنہیں جائے گا بلکہ حقیقت میں اس کی روح ہماری مدد کررہی ہوتی ہے اورہم دشمن سےمقابلے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button