ایران

ايران نے عراق اور شام کي مدد کر کے دہشتگرد گروہ داعش کي کمر توڑ دی

اسلامي جمہوريہ ايران کے نائب وزير خارجہ حسين امير عبداللھيان نے بحريني حکام کے بيانات کو سفارتي آداب کے منافي اور اس ملک ميں سياسي بحران کا اصل سبب قرار ديا۔
حسين امير عبداللھيان نے بحريني وزير خارجہ بيان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحرين کے حکام ملک ميں جاري سياسي بحران اور انتخابات کے بائيکاٹ سے پيدا ہونے والي صورتحال کي وجہ سے سفارتي آداب کے منافي بيانات دے رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے عراق اور شام کي مدد کر کے دہشتگرد گروہ داعش کي کمر توڑ دي ہے ۔ ايران کے نائب وزير خارجہ نے واضح کيا کہ تہران، واضح آشکارا پالیسی کے ذريعے دہشتگردي کے مقابلے اور خطے ميں قيام امن کے سلسلے ميں سب سے زيادہ موثر کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button