عراق

نجف ائرپورٹ نے چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے فری انٹری کااعلان کیاہے۔

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) نجف انٹرنیشنل ائیرپورٹ نےچہلم امام حسینؑ کی زیارت کے لئے آنے تمام زائروں کوبغیرفیس کے ویزہ جاری کرنے کااعلان کیاہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق نجف انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈائریکٹر رحیم الخفاجی نے وزارت داخلہ کے حکم پرآج صبح یہ اعلان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چہلم امام حسینؑ کے لئے آنے والے وہ تمام زائرین جونجف ائرپورٹ سے داخل ہوگاان کوفری انٹری مل جائے گی۔
ان کامزیدکہناتھا کہ نجف انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انتظامیہ نے اس حوالے سے زائرین کے استقبال کے لئے اضافی تین ڈیسک کھول دیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button