مشرق وسطی

مصر: سلفیوں نے معاویہ ابن ابو سفیان کی طرح قرآن کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا

شیعت نیوز: مصر میں سابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی کی حکومت، انتظامیہ اور عدلیہ مل کر بھی ملک میں احتجاجی مظاہروں کی روک تھام میں ناکام رہے ہیں۔
تازہ احتجاج کی کال میں اخوان المسلمون کے ساتھ ساتھ ماضی میں حکومت کی بہی خواہ سمجھے جانے والی سلفی مسلک کی جماعتوں نے بھی دی ہے اور کل جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج میں قرآن پاک کے نسخے ہاتھوں میں اٹھا کر حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
دوسری طرف مصری حکومت احتجاج کی تازہ لہر بالخصوص ہاتھوں میں مصاحف قرآنی اٹھا کر احتجاج کو حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش سے تعبیر کر رہی ہے۔
واضع رہے کہ سلفیوں کے روحانی رہنما امیر شام معاویہ نے بھی مولائے کائنات امیرالمومینن ؑ کے مقابلے میں صفین کی جنگ میں قرآن پاک کو نیزے پر بلند کرکے مسلمانوں کو دھوکا دیا تھا۔ یہ روش آج کی نہیں بلکہ پرانی ہے لہذا اسلام اور قرآن کو اپنے مقاصد کے لئے سلفی اور وہابیوں نے ہمشہ استعمال کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button