مشرق وسطی

مصری فورسز کی کارروائی، آٹھ تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

مصر کے شمالی علاقے صحرائے سینا میں مصری سیکیورٹی فورسز کی کاروئی میں کم از کم آٹھ تکفیری دہشتگرد ہلاک اور تئیس دیگر زخمی ہوگئے۔ مصر کی الوطن ویب سائٹ کے مطابق مصر کے فوجیوں نے آج صحرائے سینا میں مصری پولیس اہلکاروں کے تعاون سے العریش، الشیخ زوید اور رفح کے علاقوں میں ایک بڑا آپریشن کیا جس میں کم از کم آٹھ تکفیری دہشتگرد ہلاک اور تئیس دیگر زخمی ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے بتّیس ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ اس کاروائی میں ان دہشتگردون کی، کئی ایسی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ کردی گئيں کہ جن پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں تھا۔ واضح رہے کہ دہشتگردوں کے خلاف مصری فوج، جولائی کے مہینے سے اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جن میں ابتک سینکڑوں کی تعداد میں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔ مسلح دہشتگردوں کی کاروائیوں کی بناء پر مصری حکام نے غزہ سے ملنے والی سینا کے علاقے کی سرحدوں پر، ایک حائل علاقے قائم کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button