ایران

شیخ عیسی قاسم کے گھر پر ہوئے حملے کی ایران نے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرین میں بزرگ عالم دین کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے سیکیورٹی اہل کاروں کے حملےکی مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی وزرات خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج بحرین کے برزگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پرآل خلفیہ کے کارندوں کے حملے پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے، اس اقدام کو، تہران کی نظر میں ایک غیرسنجیدہ اقدام قرار دیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ مذہبی مقدسات کی بے حرمتی اور عوام میں مقبول علماء کرام کی اھانت، اس ملک کے عوام کی پرامن جدوجہد کے مقابلے میں بحرین کی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی امتیازی اور شکست خوردہ پالیسیوں کی غماز ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے وضاحت کی بحرین کے حکام کو چاہیئے کہ وہ ملک کے علماء کرام اور مرجعیت کا احترام کریں، اور اس ناقابل قبول قبول اقدام میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دیں۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کے سیکیورٹی اہل کاروں نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کےگھر پر آج صبح حملہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button