دنیا

ہندوستان میں داعش کی کوئی جگہ نہیں ، قومی سلامتی کے مشیر

ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیرا جیت دوئل نے کہا ہے کہ ملک میں داعش دہشتگرد گروہ کی کوئی جگہ نہيں ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اجیت دوئل نے آج دہلی میں ایک اجلاس میں کہا کہ ہندوستان کے مذہبی رہنماؤں نے اب تک کچہ نوجوانوں کو داعش گروہ میں شامل ہونے سےروک دیا ہے۔
ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ اس وقت انٹرنیٹ دہشتگرد گروہوں کے پھلنے پھولنے کا نیا میدان ہے اور ہندوستانی حکومت اس طرح کے گروہوں سے نمٹنے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ جو مغربی ممالک اور علاقے میں اس کے بعض اتحادی ممالک کی پروردہ ہے اور شامی حکومت کےخلاف لڑنے کے لئے تیار کیاگیا تھا اب عراق اور شام میں دوسرے ممالک کی موجودگی کا بہانہ بن گیا ہے اور عراق و شام میں ہولناک جرائم انجام دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button