مشرق وسطی

یمن میں تحریک انصار اللہ اور فوج میں اتفاق ہوگیا ہے۔

یمن میں تحریک انصار اللہ کے بعض افراد کو فوج میں شامل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
اخبار يمن نيوز ويب سائٹ کي رپورٹ کے مطابق، يمن کے وزير دفاع محمد الصبيحي نے کہا ہے کہ تحریک انصاراللہ کے افراد کي فوج ميں شموليت سے قومي سطح پر توازن قائم ہوگا۔
الصبيحي نے مزيد کہا کہ فوج، قومي سرگرميوں ميں سرگرم اپنے اتحادیوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ملک کي موجودہ بحرانی صورت حال کو سمجھيں اور امن کے سمجھوتے پر پوري طرح سے عمل درآمد کو يقيني بنانے ميں مددکريں۔
يمني وزير دفاع نے ملک میں امن و سلامتي قائم کرنے ميں سيکورٹي اور فوجی اداروں کے اہم کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک ميں امن و سلامتي قائم کرنے کے ليے ہر طرح کي عوامي حمايت اور تعاون ملک کے تمام گروہوں اور جماعتوں کے درميان اتفاق رائے سے ہونا چاہيئے۔ الصبيحي نے حکومت اور فوج کو طاقتور بنانے پر زور ديتے ہوئے تمام تنظيموں اور گروہوں سے مطالبہ کيا کہ وہ سيکورٹي فورسز کو آپسي لڑائي ميں نہ الجھائیں۔ ياد رہے کہ اس سے ايک روز قبل ہي انصار اللہ تحريک کے سربراہ عبد الملک الحوثي نے حوثي جنگجوؤں کے فوج اور سيکورٹي فورسز ميں شموليت کا مطالبہ کيا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button