سعودی عرب میں پاکستانیوں کے ویزوں کے معاملات بلیک واٹر چلانے لگی

21 نومبر, 2014 00:00

سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کو سعودی ویزوں کے اجراء کے معاملات بلیک واٹر کو سونپ دیئے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجراء اور چھان بین کا معاملہ جب سے بلیک واٹر کو دیا گیا ہے تب سے بلیک واٹر نے لاکھوں پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر کے انہیں سعودی عرب سے نکال دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نئے آنے والے پاکستانیوں کو بھی ویزہ اجراء کرنے سے پہلے بلیک واٹر چھان بین کرتی ہے اور اس چھان بین کی آڑ میں پاکستانیوں کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لیتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سعودی عرب نے بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان کے شہریوں کے لئے ویزوں کے اجراء اور چھان بین کا ٹھیکہ بلیک واٹر کو دیا تھا تو بھارت اور بنگلہ دیش نے اس بات کا علم ہونے پر سعودی عرب سے باقاعدہ احتجاج کیا تھا جس کے بعد سعودی حکومت نے بھارت اور بنگلہ دیش کے شہریوں کے ویزوں کے معاملات بلیک واٹر سے واپس لے لئے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کا اعتراض نہ آنے پر تاحال پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء بلیک واٹر ہی کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک واٹر نے سعودی عرب میں مختلف ناموں سے بہت سے امور مملکت سنبھال رکھے ہیں اور شاہی خاندان خوش ہے کہ اس کے معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں جبکہ اندرون کھاتہ تمام مسلم ممالک کے شہریوں بالخصوص پاکستانیوں کے ڈیٹا کی کلیکشن کی جا رہی ہے۔

2:29 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔