ایران

ایٹمی سمجھوتہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے، روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے فریق، زیادہ پسندی سے باز آجائیں اسلئے کہ ایٹمی سمجھوتہ، عوام، علاقے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے دونوں فریق، عملی میدان میں اپنے دعوے کے برخلاف ایٹمی سمجھوتے کے حوالے سے اگر سنجیدہ نہ بھی ہوں مگر ان کو چاہیئے کہ اپنی زیادہ پسندی سے باز آجائیں اور اس حقیقت کو درک کریں کہ یہ ایٹمی سمجھوتہ، سب کے مفاد میں ہوگا۔ انھوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کے عمل پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تہران کی حکومت، ایک ایسا سمجھوتہ طے کرنا چاہتی ہے جس میں ایرانی قوم کے حقوق و مفادات اور ایران کی عزت و آزادی کی ضمانت پائی جائے۔ ایران کے صدر نے اسی طرح وحدت کملہ کے تحفظ کی ضرورت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وحدت و برادری، یکجہتی و یکسوئی سے بڑھکر کچھ اہم نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button