پاراچنار : اسکول وین میں کالعدم طالبان وسپاہ صحابہ کا دھماکہ، باپ اور بیٹا شہید
کرم ایجنسی کے شیعہ نشین علاقے میں اسکول وین پر سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا بم دھماکہ جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا شہید۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے شیعہ نشین علاقے میں نستی کوٹ کے مقام پر کالعدم طالبان اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی جانب سے اسکول وین پر بم دھماکے سےاسکول وین کا ڈرائیور اپنے ۱۱ سالہ بیٹے سمیت شہیدجبکہ ایک سات سالہ بچی شدیدزخمی ہوئی ہے۔
کرم ایجنسی کا علاقہ ایک طویل عرصے سے کالعدم جماعت طالبان اور سپاہ صحابہ کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی زد میں رہا ہے۔
آج صبح نستی کوٹ کے مقام پر اسکول وین کو کالعدم دہشت گرد تنظیم طالبان اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ایک اسکول وین پر بم دھماکہ کیا جسکے نتیجے میں اسکول وین کا ڈرائیور اپنے ۱۱ سالہ بیٹے سمیت شہید جبکے ایک سات سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔
شیعہ عمائدین اور تنظیموں کی جانب سے بارہا نشان دہی کے باوجود حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔