پاکستان

لاہور: داعش کے اسٹیکر لگانے والے حزب التحریر کے دو کارکن گرفتار

لاہور پولیس نے دعوی کیا ہے کہ لاہور میں داعش کے اسٹیکر لگانے والے دو ملزماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزماں کا تعلق حزب التحریر نامی تنظیم ہے سے۔ حزب التحریر نامی یہ تنظیم پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظام خلافت کے نفاذ کے لئے سرگرم ہے، داعش کی جانب سے خود ساختہ خلافت کے نفاذ کے بعد حزب التحریر کا دیرانہ خواب پورا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں گذشتہ ہفتے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے اسٹیکر چسپاں کیئے گئے تھے، لاہور پولیس اور میڈیا رپورٹس نے دعوی کیا ہے کہ اسٹیکر لگانے والے ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں جنکا تعلق حزب التحریر نامی تنظیم سے ہے، پولیس نے ملزمان کا نام صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button