پاکستان

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے،مرزا یوسف حسین

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ قاتل درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر یہاں امن کا قیام ممکن نہیں ۔اب جب کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور کالعدم مذہبی جماعتیں سیکیورٹی فورسز اور عوام کو نشانہ بنا رہی ہیں اور عوام امن کی تلاش میں سرگرداں ہیںلیکن قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی عوام کس سے فریاد کریں،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروپس کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب کے دائرے کو ملک گیر سطح پر وسیع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے ،اس موقع پر سید علی اوسط ،صغیر عابد رضوی،مصطفیٰ عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جسکے خاتمے کیلئے حکومت اور عوام کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button