پاکستان

کراچی،منگھو پیر میں رینجرز کا چھاپہ متعدد دہشتگرد گرفتار

شیعت نیوز:منگھو پیر کے علاقے میں رینجرز نے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز نے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر رہی ہے جس میں متعدد افراد کے گرفتار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ منگھو پیر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں خواتین سرچر سمیت 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ رینجرز نے گرفتار کیے گئے افراد کو خفیہ مقام پر تفتیش کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے قائد آباد کی سوات کالونی میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے مقامی امیر سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جب کہ مقابلے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button