پاکستان

تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین کا ایف سی اہلکاروں کے خلاف احتجاجی دھرنا

شیعت نیوز: عراق و ایران سے زیارات کرکے واپس آنے والے زائرین کو ایف سی اہلکار نے گذشتہ ایک ہفتہ سے تفتان بارڈر پر یرغمال بنایا ہوا ہے، ان زائرین کی تعداد 300 سے زیادہ ہے جو تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں، ایف سی نے زائرین کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے یرغمال بن اکر رکھا ہوا ہے، اس حالت میں کئی خواتین بچے بیمار ہیں جبکہ کھانے کی کمی ہونے کے باعث بھوک و پیاس سے زائرین کا برا حال ہوا ہے، اس حالت کے پیش نظر کل سے زائرین نے ایف سی کے خلاف تفتان بارڈر پر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے،زائرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں کوئٹہ جلد جلد پہنچایا جائے، زائرین میں موجود ایک مومن کے مطابق احتجاج کے سبب کل ایف سی نے زائرین کو کوئٹہ پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

10751729 312701082265593 680533013 n

10807868 312704568931911 1307379373 n

متعلقہ مضامین

Back to top button