پاکستان

لاہور پولیس کو داعش کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

پولیس کو داعش کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ لاہور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اعلیٰ افسران کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں داعش کے پوسٹرز، پفلٹس تقسیم کرنے والوں کو فوری گرفتار کریں اور ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جس علاقے میں داعش کی چاکنگ یا پوسٹر لگے نظر آئے اس علاقے کا ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد لاہور پولیس متحرک ہو گئی ہے اور داعش کے کارکنوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے شہر میں جنرل ہولڈ اپ کر دیا ہے اور جگہ جگہ شہریوں کی تلاشی لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر پولیس نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے جس میں اب تک 9 مشکوک افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button