ایران

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کی تردید،افخم

ایران کی وزارتخارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایران کی پانچویں نسل کی سینٹری فیوج مشینوں کے بارے میں امریکی وزارت خارخہ کے ترجمان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے، اسے ایران کے خلاف تشہیراتی ماحول سازگار بنانے کی کوشش سے تعبیر کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ مشینیں، ایران کے ایٹمی ادارے کی معمول کی مشینیں ہیں کہ جنیوا سمجھوتے سے قبل، جن کی آزمائش شروع ہوئی ہے اور یہ عمل جنیوا سمجھوتے کے بعد بھی جاری رہا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ مارچ کے آخر میں ان مشینوں کا دوبارہ تجربہ کیا گیا اور یہ عمل، ایران کے اٹمی ادارے کے تحقیقاتی پروگرام کے تحت انجام پایا ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ سات مہینوں کے دوران، آئی اے ای اے کی تمام رپورٹوں میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ ایران نے جنیوا سمجھوتے پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا ہے اور اس سمجھوتے کی، کسی بھی طرح سے خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔ مرضیہ افخم نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ضروری ہوگا ایران ان مشینوں کا تجربہ کرے گا اور ضرورت نہ پڑنے پر ان مشینوں کے تجربے کا عمل روک دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button