عراق

کرد فورس کاعین العرب میں داعش کے خلاف پیش قدمی۔

شام: العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب شام کے شہرعین العرب میں کردعوامی اتحادکے جنگجووں اور دہشت گردداعش کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جوصبح تک جاری رہی جہاں نام معلوم مقامات سے داعش کی جانب سے شہرمیں راکٹیں گرادیے گئے تاہم اس طرف کوئی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔
جبکہ دوسری جانب عرب اتحاد کے جہازوں نے داعش کے کئی ٹھکانوں پرفضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں دہشت گردداعش کے درجنوں افرادہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شامی کردلیڈران کہناتھا کہ ” ہم عنقریب عین العرب کودہشت گردوں سے واپس دلائیں گے”۔
انہوں نے کہا کہ ہم آہستہ آہستہ آگے بڑھنے میں کامیاب ہورہے ہیں تو امیدقوی یہ ہے کہ ہم مستقبل قریب میں دہشت گردوں کویہاں سے بھگانے میں کامیاب ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button