مقبوضہ فلسطین

غاصب اسرائیلی فورس نے حماس اورجہاداسلامی کے کارکنوں کوگرفتارکیا۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی وزیرداخلہ نے حماس اورجہاداسلامی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کوگرفتارکرنے کاحکم دیاہے۔
ذرائع کاکہناتھآ کہ ان کایہ حکم اس وقت سامنے آیا جب ماضی قریب میں غاصب صہیونیوں نے مسجدالاقصی کی حرمت کوپائمال کرنے کے نتیجے میں فلسطینیوں نے اس کے خلاف مغربی کنارہ اورمقبوضہ القدس میں احتجاج کیا تھا۔
ذرائع کایہ بھی کہناتھا کہ غاصب اسرائیلی فورس نےگزشتہ دنوں الخلیل،ناپلس اورمغربی کنارے میں چھاپے مارکرمظلوم فلسطینیوں کوگرفتارکرلیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button