پاکستان

شیعہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا سمت دیگر شیعہ رہنمائوں کو کالعدم جماعتوں کی جانب سے قتل کی دھمکی

شیعت نیوز: داعش کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو داعش میں ضم ہونے کی دعوت کے بعد کالعدم تنظیموں نے خواتین رہنما ؤں کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے، شیعہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے موصول خط میں ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے دھماکی آمیز خط سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوآگاہ کردیا۔

کالعدم تنظیموں کی جانب سے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو مارنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست کے ساتھ خط جمع کرادیا، جو سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگیا۔ شہلا رضا کی جانب سے خط وزیراعلیٰ سندھ کو بھی بھجوایا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق شہلا رضا بم پروف گاڑی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، خط میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے حفاظت کے لیے بم پروف گاڑی دی جائے، خط سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ آج وزیراعلیٰ سندھ کو آپ کے مطالبے سے آگاہ کروں گا۔ خط میں ایم کیو ایم کے شیعہ رہنما حیدرعباس رضوی، علامہ عباس کمیلی، علامہ مرزا یوسف اور فیصل رضا عابدی کے علاوہ دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے رینجرز کو خط لکھ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button