مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں اسرائیلی طلبا کے مظاہرے

دسیوں اسرائيلی طلبا نے فلسطینی جوان، خیر لطفی حمدان، کو شہید کئےجانے کے اسرائیلی پولیس کےاقدام کی مذمت کی ہے۔ فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق دسیوں اسرائیلی طلبا نے آج تل ابیب اور حیفا کی یونیورسٹیوں میں مظاہرے کرکے خیر حمدان کو شہید کرنے کے پولس کے اقدام کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ اسرائیلی طلبا اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اور خیر حمدان کی تصاویر اٹھائے ہوئےتھے اور فسلطینوں کے خلاف اسرائیلی حملے بند کئےجانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ واضح رہے کہ بيت المقدس اور غرب اردن ميں غاصب صيہوني حکومت کے خلاف مظاہروں ميں شدت اور وسعت آگئي ہے ۔ کفر کنا نامي گاؤں ميں صيہوني فوجيوں کي فائرنگ سے ايک فلسطيني نوجوان خیر حمدان کے شہيد ہوجانے کے بعد فلسطينيوں کے مظاہرے وسيع تر ہوگئے ہيں -اس رپورٹ کے مطابق غرب اردن اور بيت المقدس کے مختلف علاقوں ميں مشتعل فلسطين مظاہرين اور صيہوني فوجيوں کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي ہيں۔ رپورٹ کے مطابق کفر کنا ميں شہيد ہونے والے نوجوان خيرالدين حمدان کے والد رؤف حمدان نے مظاہرين سے خطاب ميں کہا کہ ميرے بيٹے کو صرف فلسطيني ہونے کے جرم پر بے رحمي کے ساتھ قتل کيا گيا ہے -انہوں نے کہا کہ اس الميئے کا تعلق صرف کفر کنا سے نہيں ہے بلکہ پورے مقبوضہ فلسطين ميں صيہونيوں کي نسل پرستي جاري ہے – انہوں نے کہا کہ ہم صيہوني پوليس اور فوج کو ہرگز معاف نہيں کريں گے اور جب بھي موقع ملا انتقامي کارروائي انجام ديں گے -مقبوضہ فلسطين کے شہر حيفا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس شہر ميں بھي احتجاجي مظاہرے شروع ہوگئے ہيں –

متعلقہ مضامین

Back to top button