مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ کی سرکوبی پرمبنی پالیسی کامیاب نہیں ہوں گی

عالمی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار صفدر رضا نے کہا ہے کہ سرکوبی کی پالیسی سے آل خلیفہ کی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ہے۔
صفدر رضا نے آج ریڈیو تہران کی اردو سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے بحرین میں انتخابات کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے ویسے ویسے آل خلیفہ کے ظلم و ستم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اتنے بڑے پیمانے پر بحرینی عوام کو جیلوں میں ڈال دیا گيا ہے جس کی مثال اس ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں سے آئے تکفیری دہشتگردوں کے ذریعے اس ملک کی شیعہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں آل خلیفہ کی حکومت کامیاب نہیں ہوگي۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات منعقد بھی ہوئے تو ان کی کوئي قانونی حیثیت نہیں ہوگي اس لۓ کہ اس ملک کی بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور عوام نے اس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button