عراق

آیت اللہ سیستانی کی سعودی عرب میں شیعہ عزاداروں پر حملے اور شہادتوں کی مذمت

شیعت نیوز:اطلاع رساں ادارے «کل العراق» کے مطابق آیت‌ الله العظمی سیستانی نے ایک بیان میں سعودی عرب کے المصطفی ۂ امام بارگاہ پر حملے میں شہید خاندان سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے دعا کی اور کہا کہ خدا آپکوحضرت اباعبدالله الحسین(ع) کے صدقے اجر عظیم عنایت کرے».
بیان میں کہا گیا ہے کہ « عزاداروں پر وحشیانہ ظلم نے دلوں کو غمگین اور مومنین کو سوگوار کردیا اور بلاشبہ ہم سب خدا کی جانب لوٹ کر جانے والے ہیں».
آیت‌الله العظمی سیستانی نے اس بیان میں مزید کہا: « اس غم پر آپ کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور دعا کرتاہوں کہ خدا ان شہداء کو کربلاء کے شہداء کے ہمراہ محشور فرمائے ،زخمیوں کو شفاء اور آپ لوگوں کو صبر جمیل عنایت کرے اور بے شک وہ سننے والا اور قبول کرنے والا ہے۔ ولا حول ولا قوة الا بالله العلی العظیم».
قابل ذکر ہے کہ شہداء الاحساء کو جمعے کے دن ہزاروں لوگوں کی شرکت کے ساتھ دفنایا گیا ۔ تشیع جنازے میں شریک افراد «شیعہ سنی اتحاد» کے نعرے لگا رہے تھے
مشرقی سعودی عرب میں عزاداروں پر حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے اور سعودی حکام سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button