سعودی عرب

سعودی جیلوں میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) ایران ریڈیو نے مطابق ہفتے کے روز سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ آل سعود کے امیتازی سلوک سے متعلق جاری پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ الدّمام کی جیل میں بند شیعہ مسلمان، اس وقت بہت زیادہ سخت حالات میں زندگی گذار رہے ہیں جن کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر جیل میں بند شیعہ مسلمانوں پر اور زیادہ سختی کی جارہی ہے اس لئے کہ وہ، جیلوں میں بھی نواسۂ رسولۖ حضرت امام حسین(ع) اور آپ(ع) کے اصحاب باوفا کی شہادت کا غم منا رہے ہیں اور عزاداری وسینہ زنی کر رہے ہیں۔ بعض شیعہ مسلمان قیدیوں کا کہنا ہے کہ سعودی جیلر، اشتعال انگیز اقدامات عمل میں لاتے ہوئے فرزند رسولۖ کی توہین اور شیعہ مسلمان قیدیوں کو کال کوٹھریوں میں بند اور انھیں شدید زد و کوب کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ شب عاشور کے موقع پر مشرقی سعودی عرب میں شیعہ آبادی کے شہر الاحساء میں ایک امام بارگاہ اور اسی طرح اسی علاقے میں واقع دو قصبوں القارہ اور القرین میں دیگر امام بارگاہوں پر، تکفیری دہشتگردوں کے حملوں میں آٹھ عزاداران حسینی شہید اور تیس سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button