عراق

عراق کے ہزاروں نوجوان داعش کے خلاف لڑنے پر آمادہ

عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہزاروں شیعہ اور سنی جوانوں نے شہر ہیت کو آزاد کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ شہر ہیت مغربی صوبے الانبار میں ہے۔
السومریہ نیوز کے مطابق دوہزار جوانوں نے گروہ صدر کے صلح بٹالین میں شامل ہوکر الانبار کی طرف روانہ ہوئے ہیں تا کہ اہل سنت کے جوانوں کے ساتھ مل کر ہیت کو آزاد کرائيں۔ مقتدا صدر نے داعش کے خلاف لڑنے والے قبائل کو فوجی ساز وسامان اور ہتھیار بھیجے ہیں۔ ادھر الانبار کی صوبائي کونسل کے سربراہ صباح کرحوت نے کہا ہے کہ تین ہزار شیعہ اور سنی جوانوں نے ہیت میں دہشتگرد داعش کے خلاف لڑنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا بو نمر قبیلے کے خلاف داعش کی وحشیانہ کاروائيوں کے بعد عوامی رضاروں کو منظم کرنے میں آسانی ہوئي ہے۔ اس وقت ہزاروں رضاکار فورسز عین الاسد ایرپورٹ سے ہیت پہنچے ہیں۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے گذشتہ دنوں میں بونمر قبیلے کے پانچ سو افراد کا قتل عام کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button