پاکستان

داعش نے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو داعش میں شمولیت کی دعوت دیدی

شیعت نیوز: اٹیلیجنس اداروں نے محکمہ داخلہ کو بلوچستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے مفصل رپورٹ ارسال کردی ہے جس میں اداروں نے لکھا ہے کہ بلوچستان میں عالمی دہشت گرد وہابی تنظیم داعش نے پاکستان میں موجود دہشتگرد تنظمیوں کو شمولیت کی دعوت دی ہے،
ISIS in Pakistanرپورٹ کے مطابق داعش نے کالعدم لشکر جھنگوی اور اہلسنت و الجماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے عسکری ونگ کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقت داعش میں 1200 دہشتگرد شامل ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے موجودہ صدر اورنگ زیب فاورقی نے داعش کے خلیفہ ابوبکر بغدادی کی بیعت کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا، جسکے ثبوت کئی بار شیعت نیوز اپنی رپورٹس میں دے چکی ہے لیکن حکومت وقت نے اس پر کان نہ دھرے اور آج چڑیا ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ اور ملک کے ایک حساس صوبے میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے زیر سایہ داعش نے اپنے پاوں مضبوط کرلیے۔

ISIS invited LEJ, ASWJ to Join ISIS in Pakistan

متعلقہ مضامین

Back to top button