ملتان، محکمہ صنعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری غلام حیدر کو نامعلوم افراد نے دفتر میں قتل کردیا

06 نومبر, 2014 00:00

پنجاب کے ضلع ملتان میں محکمہ صنعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری غلام حیدر کو سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکر دیا۔ سینٹرل جیل اور سرکٹ ہاس سے ملحقہ انتہائی حساس علاقے میں دو تکفیری دہشتگردوں نے محکمہ صنعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری غلام حیدر کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہیدہوگئے۔انتہائی حساس علاقے میں ہونے کے باوجود ملزمان محکمہ صنعت کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔چوہدری غلام حیدر کی لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو حملہ آور پہلے سے ہی دفتر میں موجود تھے اور جیسے ہی چوہدری غلام حیدر آفس پہنچے تو تکفیری دہشتگردوں نے ان سے موبائل فون چھینے کے بعد سر میں دو گولیاں ماردیں۔واقعے کے بعد سی پی او ملتان اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واردات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

4:29 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔