دنیا

آسٹریلیا میں داعش کے وہابی دہشتگرد کا شیعہ عالم دین پر قاتلانہ حملہ

شیعت نیوز: اہلیبت نیوز اینجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں شیعوں کی ایک بڑی شخصیت ’’رسول الموسوی‘‘ پر قاتلہ حملہ کیا گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔
رسول الموسوی پر دھشتگردوں نے اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جو حسینیہ نبی اکرم (ص) سے مجلس کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔
رسول الموسوی کو جن کے عمر ۴۷ سال ہے چہرے اور سر کی جانب سے سخت زد و کوب کیا گیا جبکہ اس کے بعد گولی بھی لگا دی گئی۔ دھشتگردوں نے ایسی حالت میں رسول موسوی پر حملہ کیا کہ ان کے بیوی بچے بھی ساتھ میں تھے۔
اسٹریلیا کے ریڈیو ای بی سی کے مطابق حملہ کرنے والے احتمالا داعش سے وابستہ عناصر ہو سکتے ہیں جو حملہ کر کے فرار ہو گئے۔
رسول موسوی کی بیوی نے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے کے بعد رسول موسوی بیہوش ہو گئے۔ مجلس سے نکلنے والے دیگر عزاداروں نے جونہی گولی کی آواز سنی خود کو موقع پر پہنچایا اور رسول موسوی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ میں شدید زخمی ہوئے ہیں البتہ ان کی جان بچ جائے گی اور وہ زیر علاج ہیں۔

Molana Mosavi

متعلقہ مضامین

Back to top button