سعودی عرب

سعودی صوبے الاحسا عزاداران پرحملے میں ملوث مشتبہ افراد گرفتار

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے صوبے الاحساء کے علاقے الشرقیہ پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں چھ مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے آج اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان چھ مشتبہ افراد کو صوبے الاحساء کے علاقے الشرقیہ میں عزاداران حسین پر حملے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دریں اثنا سعودی علماء کی کمیٹی نے بھی ایک بیان جاری کرکے صوبے الاحساء کے واقعہ کو نفرت انگیز جرم اور جارحیت قرار دیا ہے” الشرقیہ "علاقے کے ترجمان زیاد الرقیطی نے بتایا کہ تین نقاب پوش افراد نے الدّالوہ کے علاقے میں عزاداران امام حسین(ع) پر فائرنگ کردی جس کے سبب سات افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button