عراق
بغداد میں زائرین کے ٹینٹ پرکار بم حملے میں 14 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں زائرین کے ٹینٹ پرکار بم حملے میں 14 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بغداد سے کربلا جانے والے شیعہ زائرین کے کیمپ پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار سے حملہ کیا، دھماکے میں 14 زائرین موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کی کارروائیوں کے پیش نظر اس بار کربلا میں 32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ عراقی فضائیہ بھی اسٹینڈ بائی ہے