سعودی عرب

سعودی عرب پر یمن کی نیشنل کانگریس کا الزام

یمن کی نیشنل کانگریس نے سعودی عرب پر ، اپنے ملک میں فتنہ انگیزی کی کوششوں کا الزام عائد کیا ہے۔الیمن الآن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی فورسیز کی یونین کے سربراہ محمد المتوکل کے قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس ملک کی نیشنل کانگریس کے ترجمان عبدہ الجندی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمن ميں قبائلی اور فرقہ وارانہ جنگ کے شعلے بھڑکانے کے درپے ہے۔ الجندی نے مزید کہا کہ امکان ہے کہ یمن کی نیشنل کانگریس ایک بار پھر سعودی عرب سے ملحقہ سرحد کے مسئلے کو پیش کرتے ہوئے، یمن کی سرزمین کے کچھ حصے سے متعلق، کہ جس سے ماضی ميں چشم پوشی کی گئی ہے، سعودی عرب سے مطالبہ کردے۔واضح رہے کہ محمد المتوکل ، جویمن کے ایک فعال سیاسی رکن ،اس ملک کی عوامی فورسیز کی یونین کے سربراہ اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ تھے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل کردیئے گئے۔ انصاراللہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے یمن کی سکورٹی اداروں کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ یمن کے سرگرم کارکنوں کاکہنا ہےکہ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ تحریک انصاراللہ کے خلاف پروپگنڈہ کرکے اور جھوٹی خبریں شائع کرکے اس تحریک کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے اور یمن کو داخلی جنگ میں جھونکنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button