عراق

بصرہ میں مسیحیوں اورصائبوں نے عاشوراء کی یادمیں جلوس امام حسین (ع)نکالے۔

السومریہ ٹی وی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزعراق کے قدیم شہربصرہ میں مسیحی اورصائبی جماعتوں نے عاشورہ کی مناسبت سے جلوس امام حسین۔ع۔نکالے جہاں شرکاء نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ انقلاب امام حسین ۔ع۔ تمام انسانوں کے لئے ایک پیغام ہے۔
ذرائع کاکہناتھا کہ بصرہ میں موجودمسیحی اورصائبی مذاہب سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کاکہنا تھا کہ امام حسین ۔ع۔کسی ایک مذہب کے لئے خاص نہیں ہیں بلکہ وہ تمام آسمانی مذاہب والوں کے لئے ہیں اوروہ انسانیت کے لئے آئے تھے۔
یادرہے بصرہ میں عیسی ابن مریم کے نام سے سب سے بڑااورمشہور جلوس نکلتا ہے جہاں شرکاء کے لئےبڑی مقدار میں تبرک،سبیلوں اورکھانوں کااہتمام ہوتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button