لبنان

داعش دہشت گردگروہ شیعہ و سنی دونوں کی تکفیر کرتا ہے،شیخ نعیم قسیم

شیعت نیوز: حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد گروہ شیعہ و سنی تمام مسلمانوں کی تکفیر کرتا ہے اور شعیوں، سنیوں،عیسائيوں اور دوسرے مذاہب کے سراسر خلاف ہے اور داعش دہشت گرد گروہ، اسلام کے نام پر اسلام پر کاری ضرب وارد کررہا ہے۔

المنار کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد گروہ شیعہ و سنی تمام مسلمانوں کی تکفیر کرتا ہے اور شعیوں، سنیوں،عیسائيوں اور دوسرے مذاہب کے سراسر خلاف ہے اور داعش دہشت گرد گروہ، اسلام کے نام پر اسلام پر کاری ضرب وارد کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی داعش دہشت گردوں کے رہنما کی بیعت نہ کرے ان کا سرقلم کرنے اور پیٹ چاک کرنے کو وہ جائز سمجھتے ہیں اور اس طرح عوام کے اندر وہ رعب و وحشت پھیلاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ ایک غیر اسلامی گروہ ہے جو اسلام کے نام پر ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہاہے انھوں نے کہا کہ داعش 80 ممالک سے عراق اور شام میں ائے ہیں اور انھیں امریکہ سمیت بعض عرب ممالک کی بڑی حمایت حاصل ہے اور تمام شیعہ اور سنی علماء اس دہشت گرد گروہ کو اسلام سے خارج سمجھتے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ داعش کے حامی ممالک داعش کو بڑآ بنا کر پیش کرہے ہیں جبکہ وہ اتنے بڑے نہیں ہیں اور ان کی شکست یقینی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button