سعودی عرب

سعودی مفتی کا دہشتگرد گروہوں کے لئے امداد جمع کرنے کا اعتراف

سعودی عرب کے تکفیری مفتی نے علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے لئے، امداد جمع کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
24 نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے تکفیری مفتی اور السلام ادارے کے سربراہ عدنان عرعور نے اپنے ٹیویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ان کا ادارہ ابھی بھی شام اور عراق میں سرگرم مسلح گروہوں کے لئے رضاکارانہ طور پر امداد جمع کررہا ہے اور کوئی بھی عوام کو اس امداد کے ارسال کرنے میں رکاوٹ ڈالے گا، وہ گناہکار ہے۔
سعودی عرب کے تکفیری مفتی نے مزید کہا علاقے میں مسلح گروہوں کی حمایت ریاض حکومت کی ترجیحی پالیسی میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بینکوں میں انسداد دہشتگردی کمیٹی (ایم، بی، سی) نے امداد جمع کرنے کے کاموں میں خلاف ورزی کے الزام میں سعودی عرب کے اس تکفیری سلفی مفتی عدنان عرعور اور اس بیٹوں کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button