عراق

داعش نے عراق میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش نے اس ملک کے عوام اور فوجیوں کے خلاف کلرکیمیاوی گیس استعمال کی ہے۔
عراقی ذرائع نے جمعہ کے دن اسوشئٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعش گروہ کے دہشتگردوں نے ستمبر کے مہینے ميں ، سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر کیمیاوی حملے کئے ہیں۔
عراقی ذرائع نے بتایا کہ تقریبا چالس افراد اس حملے کا نشانہ بنے اور سانس لینے میں تکلیف اور کھانسی جیسی مشکلات میں مبتلاء ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے پریس اتاشی محمد العسکری نے کہا ہے کہ اس ملک کی فضائیہ نے جرف الصخر کے علاقے میں داعش کے تیس ٹینک اور بکتربندگاڑیاں تباہ کردیں جبکہ ان کے بانوے افراد کو ہلاک کردیا۔
عراقی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ آج داعش کے ٹھکانوں پر عالمی اتحاد کے فضائی حملوں میں داعش کے ایک سرغنہ محمدالعدنانی سمیت انتالیس دہشتگرد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button