عراق

مقتدی صدر، امریکہ، عراق کا خیرخواہ نہیں

عراق کے معروف سیاسی و مذہبی رہنما مقتدی صدر نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا مقصد عراق کےٹکڑے کرنا ہے۔ المسلۃ نیوز کے مطابق سید مقتدی صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فورسز داعش کے مقابل اپنے ملک کی حفاظت کرنے کی توانائي رکھتی ہيں اور عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت کا ہدف عراق کے ٹکڑے کرنا ہے کیونکہ امریکہ، عراق کا خیرخواہ نہیں ہے۔ انہوں نے داعش کے مقابل عراقی فوج کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فورسز نے جو علاقے داعش سے خالی کرائے ہیں انہیں پندرہ دنوں میں فوج کے حوالے کردیں گي۔ واضح رہے امریکہ اور اس کے اتحادی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے بہانے عراق و شام میں حملے کررہے ہیں۔ یاد رہے داعش کو جنم دینے میں امریکہ اور اس کے اتحادی ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button