ایران

ایرانی صدر ڈاکٹرحسن روحانی کا شہداء کو خراج تحسین

ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے تہران میں ایک شہید اور جانباز کے اہل خاندان سے ملاقات اورگفتگو کی۔ رپورٹ کےمطابق صدرمملکت نے بدہ کے روز تین شہیدوں کے باپ اسداللہ عابدی کے گھر پہنچ کر آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران شہداء کے ایثار وقربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجاہدین اسلام اور ان کے اہل خاندان کی آٹھ سالہ ایثار و قربانی جارحین اور بڑی طاقتوں کے لئےایک درس تھا کہ وہ جان لیں کہ ملت ایران اپنے ایمان وعزم کے ہتھیار سے دشمن کے ہرطرح کےحربے کے مقابلے میں کامیاب ہے۔ صدر روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں اہم کردار کی حامل ہے کہا کہ ملت ایران نے اسلامی انقلاب کے بعد جو پرچم اٹھایا تھا اس نے تمام قوموں کو بیدارکردیا ہے اور آج پوری دنیا میں اس کے آثار کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے کل آٹھ سالہ جنگ میں سترفیصد تک معذور ہوجانے والے جانباز محمد رضا خردمند کےگھر پہنچ کر آٹھ سالہ دفاع کے دوران جانبازوں کے ایثار وقربانی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جانبازوں اور ان کے اہل خاندان کا صبر و استقامت سب کے لئے ایک بہت بڑا درس ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button