پاکستان

گلگت : مسافر وین میں دھماکا، 3 شیعہ مسافرشہید متعدد افراد زخمی

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت سے حراموش جانے والی مسافر بس میں طالبان دہشت گردوں کابم دھماکہ، 3 افراد شہید، 5 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت سے حراموش جانے والی مسافر بس میں پلانٹڈ بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک ی اطلاعات کے مطابق ۳ افراد کی شہادت واقع ہوئی ہے جبکہ ۵ افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت منتقل کردیا گیا ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم پر مسافر وین میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر مسافر وین میں دھما کا عالم پل کے قریب ہوا جہاں وین میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی،واقعہ کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔امدادی کارکنان اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ انٹیلی جنس اداروں نے پیلپز پارٹی کی صوبائی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ دہشت گرد شاہراہ قراقرم پر شیعہ مسافر بس کو نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پیشگی اطلاع کے باوجود مناسب سیکورٹی کے انتظامات کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button